Delhi LG Meets Amit Shah: رام نومی پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کیے مندر میں درشن، امت شاہ اور سری لنکا کی ہائی کمشنر سے کی ملاقات
رام نومی کے موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے شمالی دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں واقع رام مندر میں حاضری دی اور بھگوان رام کے درشن کیے۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کا دورہ بھی کیا، مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور بعد ازاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارت میں سری لنکا کی ہائی کمشنر مہیشینی کولون سے ملاقات کی۔
Nita Ambani’s Bandha Ikat Ram Shila Saree: نیتا امبانی کی شاندار موجودگی، رام کے مقدس نقشوں والی اکہٹ ساڑی میں جلوہ گر
نیتا امبانی نے اپنے اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل کرتے وقت یہ خصوصی ساڑی پہنی، جو سادہ لیکن انتہائی نفیس ڈیزائن کے لیے جانی جاتی ہے۔ ساڑی کے زمین سے ملتے جلتے رنگ اور قدرتی رنگوں کے ساتھ باندھا تکنیک میں بنے ہوئے نقش رام کی عقیدت اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
A Grand Procession at Emaar Gomti Greens Society: رام نومی کے موقع پر ایمار گومتی گرین سوسائٹی میں شاندار جلوس، بچوں اور بھکتوں نے ماحول کو بنایا پرمسرت
پروگرام کے دوران دیو روپ میں سجے بچوں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز دیا گیا۔ مقامی خواتین کی جانب سے بھجن سندھیا کی پیشکش نے ماحول کو اور بھی زیادہ بھکتی مے بنایا، جس سے حاضرین محظوظ اور مسحور ہو گئے۔
Saffron flag hoisted over Salar Masud Ghazi’s dargah: رام نومی کے دن سید سالار مسعود غازی کی درگاہ پر نصب کیا گیا بھگوا جھنڈا، ہندو تنظیم کے کارکنان نے کیا ہنگامہ
بھگوا کپڑا پہنے ہوئے درجنوں افراد شام 4 بجے کے قریب شہر سے 40 کلومیٹر دور سکندر کے علاقے میں واقع سالار مسعود غازی کے مزار پر پہنچے۔ یہاں وہ دیواروں کے سہارے درگاہ کی چھت پر چڑھ گئے اور گنبد کے قریب بھگوا جھنڈا ہوا میں لہراتے ہوئے نعرے لگائے۔ اس دوران افراتفری مچ گئی اور تین نوجوان بھگوا جھنڈا اٹھائے گنبد کے پاس پہنچ گئے جبکہ نیچے جمع درجنوں لوگ نعرے لگا رہے تھے۔
Ram Navami 2025: رام نومی 2025: یوپی، مغربی بنگال، مہاراشٹر، ممبئی، ناگپور اور جھارکھنڈ میں سخت سیکیورٹی انتظامات
پولیس نے لوگوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، جلوسوں کے دوران ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، جیسے کہ بہار کے روہتاس ضلع میں 230 سے زائد ڈی جے سیٹ ضبط کیے گئے ہیں۔
PM Modi to worship at Ramanathaswamy temple: رام نومی پر پی ایم مودی رامناتھ سوامی مندر میں کریں گے پوجا، سمندری جہازوں کے باہر نکلنے کے لیے پمبن برج کا ہوا افتتاح
پمبن برج اگلے مہینے سے کھلے گا پمبن برج رامناتھ سوامی مندر کے قریب واقع جزیرہ پمبن کو مین لینڈ منڈپم سے جوڑے گا۔ اس برج سے ریل کی آمدورفت کو تقویت ملے گی اور سمندری راستے سے نقل و حرکت میں بھی آسانی ہوگی۔ اس کے افتتاح کے بعد سمندری راستے سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے لیے راستہ کھول دیا جائے گا۔ اس برج کی لمبائی 2.10 کلومیٹر ہے۔
Murshidabad Ram Navami Clash: رام نومی سے ایک روز قبل ڈی آئی جی کو کیوں ہٹایا گیا؟ ہنگامہ آرائی پرممتا بنرجی کا بی جے پی سے سوال
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا، "لوگ رام نومی ریلی میں ہتھیار کیوں لے گئے؟ میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتی ہوں، آپ نے رام نومی سے ایک دن پہلے ڈی آئی جی کو کیوں ہٹایا؟
Mamata Banerjee Speech: رام نومی تشدد پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بیان، کہا۔ حملہ بی جے پی نے کرایا، جانئے انہوں نے مزید کیا کہا؟
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سکانت مجمدار نے دعویٰ کیا کہ رام نومی کے جلوس پر ٹی ایم سی کے لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی۔
IPL 2024: کولکتہ- راجستھان میچ کی تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی ہے ؟ جانئے کیوں ری شیڈول کیا جائے گا
رام نومی 17 اپریل کو ہے۔ یہ تہوار پورے ملک میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ایسے میں متعلقہ حکام پریشان ہیں کہ وہ اس میچ میں سیکورٹی فراہم کر پائیں گے یا نہیں۔
Ram Navami Clashes: ہندوستان میں رام نومی کے تہوار پر کئی مقامات پر تشدد اور آتش زنی کے واقعات رونما ہوئے
گجرات کے وڈودرا شہر میں جمعرات کو رام نومی کے جلوس پردو جگہ پتھراؤ ہوا۔ پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں





