Bharat Express

Rainy Season

ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، کیرلہ اور مہے میں بھی موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ آنے والے ایک ماہ میں ملک کی تقریباً ہر ریاست میں شدید بارش ہونے والی ہے۔ اس دوران بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مرکز بہار نے کیمور اور روہتاس اضلاع میں اگلے 1 سے 3 گھنٹے میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دریں اثنا، آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مغربی اتر پردیش کے مختلف مقامات پر اگلے 2 دنوں میں یعنی 28 اور 29 جون کو شدید بارش کا امکان ہے۔

ہر سال مانسون میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ فصلوں پر بارش کے اثر کی وجہ سے ہر سال قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں۔ لیکن، اس سال شدید گرمی نے سبزیوں کی پیداوار کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے مانسون کی آمد سے قبل ہی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یوپی، ایم پی، گجرات، ہریانہ کے کئی اضلاع میں زندگی مفلوج ہوکر رہ  گئ ہے