MP Election 2023: مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو بنایا نشانہ، کہا- وہ قبائلیوں کی توہین کرتے ہیں
پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چونکہ پی ایم مودی پسماندہ ذاتوں کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے وہ ذات پات کی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے لیکن کانگریس پارٹی یہ کام کرے گی۔ یہ سیاسی فیصلہ نہیں انصاف کا فیصلہ ہے۔
Congress support caste census in the country: کانگریس اپنی حکومت والی تمام ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی:راہل گاندھی
قریب چار گھنٹے تک ذات پر مبنی مردم شماری کے مدعے پر میٹنگ میں بحث کی گئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مردم شماری کو کانگریس پارٹی آگے بڑھائے گی اور جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی۔
Ravana Poster Controversy: جے پور میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور امیت مالویہ کے خلاف عدالت میں عرضی داخل ، راہل گاندھی سے جڑا ہے معاملہ
کانگریس کی راجستھان یونٹ کے جنرل سکریٹری جسونت گرجر نے اپنی درخواست میں اپیل کی کہ بی جے پی کے دونوں رہنماؤں پر آئی پی سی کی دفعہ 499 (کسی کے خلاف جھوٹا الزام لگانا)، 500 (ہتک عزت) اور 504 (جان بوجھ کر توہین) کے تحت فرد جرم عائد کی جائے۔ یہ عرضی جے پور میٹروپولیٹن کورٹ-11 میں پیش کی گئی، جس نے 9 اکتوبر کو سماعت مقرر کی ہے۔
Delhi Politics: بی جے پی نے جاری کیا راہل گاندھی کا متنازعہ پوسٹر، دہلی کی سیاست میں برپا ہو گیا ہنگامہ
بی جے پی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "فکرے -3" پر مبنی "ہم ہیں گارنٹی سے مکرے" کا پوسٹر جاری کیا، جس میں پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، سی ایم اروند کیجریوال اور وزیر اعلی بھگوت مان اور دیگر کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے ‘نئے دور کا راون’ پوسٹر پر کانگریس نے بی جے پی کے خلاف محاذ کھولا، کیا احتجاج
کانگریس نے 'X' پر بی جے پی کے اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پوسٹر پر سخت ردعمل دیا ہے۔ احتجاج کے دوران پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کا 'راون جیسا رجحان' خوف کی وجہ سے راہل گاندھی کو بدنام کر رہا ہے۔
I.N.D.I.A. Alliance: این سی پی سربراہ شرد پوار نے ملیکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے کی ملاقات ، جانئے اس ملاقات کی اہمیت ؟
آخری بار شرد پوار نے ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے 31 اگست اور 1 ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے دوران ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا ایک اور اجلاس جلد ہونے کا امکان ہے۔
Rahul Gandhi: بی جے پی نے ایک پوسٹر کے ذریعہ راہل گاندھی کو بتایا راون
Rahul Gandhi: بی جے پی نے ایک پوسٹر کے ذریعہ راہل گاندھی کو راون بتایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بی جے پی کے آفیشل ہینڈل سے ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں راہل گاندھی کوراون بناکر پیش کیا گیا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ -بھارت …
Continue reading "Rahul Gandhi: بی جے پی نے ایک پوسٹر کے ذریعہ راہل گاندھی کو بتایا راون"
Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی ‘نوری’ پر شروع ہوا تنازع، اے آئی ایم آئی ایم نے کہا- یہ لاکھوں مسلم لڑکیوں کی توہین
راہل گاندھی حال ہی میں گوا کے دورے پر گئے تھے۔ راہل گاندھی گوا سے کتا لائے ہیں۔ راہل گاندھی نے جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ماں سونیا گاندھی کو یہ کتا تحفے میں دیا تھا۔ سونیا گاندھی نے بھی پپی کی بہت تعریف کی، انہیں یہ بہت پسند آیا۔
Sharad Pawar on Rahul Gandhi & Sanjay Singh: راہل گاندھی ایک دن ملک کی قیادت کریں گے،سنجے سنگھ کی گرفتاری سے انڈیا اتحاد کو ہوگا فائدہ:شرد پوار
سنجے سنگھ کی گرفتاری پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی سے انڈیا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ ساتھ ہی شرد پوار نے دہلی کی لوک سبھا سیٹوں کے حوالے سے بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ پوار نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے حال ہی میں ان سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی قومی راجدھانی میں سات میں سے تین سیٹیں کانگریس کو دینے کے لیے تیار ہے۔
PM Modi on caste census: کانگریس کہتی ہے کہ”جس کی جتنی آبادی،اس کا اتنا حق“ تو کیا ہندو اپنا حق لے لیں؟ پی ایم مودی کا سوال
پی ایم مودی نے کہا، "کل سے، کانگریس نے ایک الگ دھن گانا شروع کر دیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ، جس کی جتنی زیادہ آبادی، اس کے اتنے ہی زیادہ حقوق۔ میں کہتا ہوں کہ اگر اس ملک میں سب سے زیادہ آبادی ہے تو وہ غریبوں کی ہے، اس لیے عوام کی فلاح و بہبود کی ضرورت ہے۔ غریبی کو دور کرنا میرا مقصد ہے، کانگریس کے مطابق اگر ملکی وسائل پر حقوق کا فیصلہ آبادی کی بنیاد پر کیا جائے گا تو پہلا حق کس کا ہوگا؟





