Bharat Express

Pushpa 2

اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر ردعمل ظاہر کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ پولیس نے شرپسندوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس یہاں ہنگامہ کرنے والے کسی بھی شخص کو پکڑنے کے لیے تیار ہے۔

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اور احتجاج کیا۔ اس معاملے میں جے اے سی لیڈروں پر پتھر بازی کا الزام لگایا گیا ہے اور پولیس نے جے اے سی لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اللو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اداکار کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

پشپا 2 کا پریمیئر فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں منعقد ہوا۔ اس دوران فلم کی اسٹار کاسٹ اللو ارجن کے ساتھ یہاں پہنچی

ا للورجن کو چکڈ پلی پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے جمعہ کو حراست میں لیا ، اسی پولیس ا سٹیشن میں اداکار کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا، اداکار کو بعد میں ایک مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے، اللو ارجن نے مہلوک کے اہل خانہ کو بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے بچوں کا بھی خیال رکھیں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے اللو ارجن پہلی پسند نہیں تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈائریکٹر سوکمار ان تینوں اداکاروں کے بجائے کسی اور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

‘پشپا 2’ نے 270 کروڑ روپے میں OTT رائٹس بیچ کر اپنے بجٹ کا نصف سے زیادہ وصول کرلیا ہے۔ دراصل کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 500 کروڑ روپے ہے۔

یہ گانا دیوی سری پرساد نے ترتیب دیا ہے اور اس کے بول چندر بوس نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو شریا گھوشال نے آواز دی ہے۔ فلم 'پشپا راج' کا پہلا ٹریک تیلگو، ہندی، تامل، کنڑ، ملیالم اور بنگالی زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔

میکرز نے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں رشمیکا مندانا نے سبز رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔ ان کے بال بندھے ہوئے، ناک کی انگوٹھی پہنی ہوئی اور بھاری جیولری کے ساتھ 'سریولی' کا یہ لُک کافی شاندار ہے۔