Bharat Express DD Free Dish

Punjab CM Bhagwant Mann

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں بھگونت مان کی طویل عمر اور اچھی صحت کی خواہش ظاہر کی۔ مرکز اور پنجاب حکومت کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات سامنے آتے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود خاص مواقع پر لیڈروں کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارک باد دینا سیاسی روایت کا حصہ ہے۔

پنجاب کے ضلع فیروزپور میں پولیس نے منشیات فروشوں اور گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 کلو سے زائد ہیروئن، 1.33 لاکھ نشہ آور گولیاں، ایک گلاک پستول اور 3 لاکھ روپے سے زائد منشیات کی رقم برآمد کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دھماکے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دھماکے دراصل بی جے پی کی انتخابی تیاریوں کا حصہ ہیں اور پارٹی اپنے سیاسی فائدے کے لیے خوف اور عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔

پنجاب میں تین گھنٹوں کے اندر امرتسر اور جالندھر میں دو دھماکے ہوئے۔ فوجی کینٹ اور بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر ہونے والے ان دھماکوں میں آئی ای ڈی کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور فوج نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی (AAP) چھوڑنے والے ارکانِ پارلیمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  ہمیشہ سے پنجاب مخالف رہی ہے اور ریاست کے لوگ غداروں کو سبق سکھائیں گے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے بدعنوانی کے خلاف اپنی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ہرچرن سنگھ بھلر کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان لیپٹوسپائروسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے علاج کے لیے انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لیپٹوسپائروسس انفیکشن کی حالت سنگین اور بعض صورتوں میں مہلک بھی ہو سکتی ہے۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی جمہوریت بچاؤ ریلی  میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈران ریلی میں موجود ہیں۔