Youth Beaten to Death in Pune: پونے میں سنسنی خیز واردات، عشق و معاشقہ کے شبے میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر کیا قتل، چھ ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ناگیش اور علاقے میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے درمیان دوستی تھی اور دونوں فون پر بات چیت کرتے تھے، جس کے بعد لڑکی کے ماں باپ نے اس واقعے کو انجام دیا۔
LPG Gas Cylinder Shortage: بھارت پر خلیجی جنگ کے اثرات، پونے میں گیس کا بحران، طلباء کے لیے خوراک کے مسائل
پونے میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے کہ میس اور سستے ہوٹل بند ہونے سے ان کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ بہت سے طلبہ کھانے کے لیے انہی میسوں پر انحصار کرتے تھے جہاں مناسب قیمت پر دو وقت کا کھانا مل جاتا تھا۔ اب انہیں یا تو مہنگے ریستورانوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا پھر کئی بار ایک وقت کا کھانا چھوڑنا پڑتا ہے۔
Iran-Israel War: ایران۔اسرائیل کشیدگی کے باعث دبئی میں پھنس گئے پونے کے 84 بھارتی طلبہ، فضائی حدود بند ہونے سے بحران
یہ تمام طلبہ پونے کے معروف تعلیمی ادارے اندرا اسکول آف بزنس اسٹڈیز سے تعلق رکھتے ہیں اور سالانہ تعلیمی مطالعاتی دورے کے تحت پانچ روزہ پروگرام میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔ ادارے کے حکام کے مطابق 40 طلبہ کو ہفتہ کے روز بھارت واپس آنا تھا جبکہ باقی 44 طلبہ و طالبات کی واپسی اتوار کو طے تھی، تاہم خطے میں اچانک پیدا ہونے والی جنگی صورتحال نے تمام پروازیں متاثر کر دیں۔
Sharad Pawar Discharged From Hospital: شرد پوار کو ملی اسپتال سے چھٹی، ڈاکٹروں نے 3 سے 4 دن مکمل آرام کا دیا مشورہ
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر اور سینئر لیڈر شرد پوار کو صحت میں نمایاں بہتری کے بعد پونے کے معروف روبی ہال کلینک سے ہفتہ کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں آئندہ تین سے چار دن مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Shehzad Poonawalla’s Mother Hit by Car in Pune: پونے میں شہزاد پوناوالا کی والدہ کو کار نے ماری ٹکر، تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل
شہزاد پوناوالا نے پونے سٹی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔
PM Modi Paid Tribute To Dr Baba Adhav : وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹر بابا ادھَو کے انتقال پر پیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- مزدوروں کی بھلائی کے لیے ان کے کاموں کو کیا جائے گا یاد
نامور سماجی کارکن اور مزدور تحریک کے لیڈر ڈاکٹر باباصاحب پانڈورنگ ادھَو عرف بابا ادھَو پیر کے روز پونے میں 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بابا ادھَو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بابا ادھَو کو سماج کے مختلف طبقات کی خدمت کرنے اور خاص طور پر محروم طبقے کو مضبوط بنانے اور مزدوروں کی فلاح کے لیے ان کی کوششوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
Amit Shah unveils Peshwa Bajirao statue: وزیر داخلہ امت شاہ نے پونے میں پیشوا باجی راؤ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، کہا-باجی راؤ کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے بی جے پی حکومت، آپریشن سندور ہے اس کی بہترین مثال
اپنے دو روزہ دورے پر مہاراشٹر پہنچنے پر وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے پونے میں ہوائی اڈے پر کیا۔
Bridge collapse in Pune: پونے میں اندریانی ندی پر بنا ہوا پُل ٹوٹ کر گِرا، 2 سیاحوں کی موت، کئی اور کے ڈوبنے کا خدشہ
مقامی لوگوں نے اس پل کے ٹوٹ گرنے کے خدشات کا اظہار پہلے بھی کیا تھا، لیکن بہت سے سیاح اس ممکنہ خطرے سے آگاہ نہیں تھے۔
Massive fire in Pune: پونے کے کرندی میں ٹائر کی دکان میں زبردست آگ، 7-8 دکانیں جل کر خاکستر
شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث فائر بریگیڈ کی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Net office leasing up 54%: جنوری-مارچ میں 7 شہروں میں نیٹ آفس لیزنگ 54 فیصد بڑھ کر 128 لاکھ مربع فٹ ہوئی: جے ایل ایل
دفتری جگہ کی مجموعی لیزنگ اس سال جنوری سے مارچ میں 28 فیصد بڑھ کر 19.46 ملین (194.6 لاکھ) مربع فٹ ہوگئی، جو کسی بھی کیلنڈر سال کی تمام پچھلی پہلی سہ ماہیوں میں سب سے زیادہ ہے۔





