Kya Bolti Public: ’’کیا بولتی پبلک‘‘ مہم کا اعلان، سی جے پی نے سیاسی جماعت بننے سے کیا انکار، ستمبر سے شروع ہوگی ملک گیر عوامی رابطہ مہم
کاکروچ جنتا پارٹی نے واضح کیا کہ وہ فی الحال خود کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر نہیں کرائے گی بلکہ ایک پریشر گروپ (دباؤ گروپ) کی حیثیت سے کام کرے گی۔ سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تنظیم جواہر لال نہرو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرے گی۔
Govt has Failed Miserably: ’’اس تحریک نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی‘‘ سونم وانگچک کی اہلیہ کا حکومت پر’’مکمل ناکامی‘‘ کا الزام
گیتانجلی انگمو نے الزام لگایا کہ پابندیوں اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کو دبانے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے ایک بیداری کی گھنٹی کے طور پر دیکھے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت نے آج میٹرو، اوبر اور دیگر ذرائع کو بند کرنے کی کوشش کی، اس کے باوجود میں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چل کر یہاں پہنچی اور دیکھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔





