No Crisis of LPG Cylinders: ’’ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں، کمی کا ماحول جان بوجھ کر بنایا جا رہا ہے‘‘ کمل ناتھ نے کانگریس کے دعوؤں کے برعکس بیان دے کر مچائی ہلچل
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بیان کے بعد مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں ایل پی جی کی دستیابی کو لے کر سیاسی بحث مزید تیز ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے لیے یہ ایک مشکل صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے، کیونکہ ایک طرف وہ حکومت پر تنقید کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کے سینئر رہنما اس دعوے کی تردید کر رہے ہیں۔
Ceiling fan falls on judge: اندور ضلع عدالت میں سماعت کے دوران خاتون جج پر گرا پنکھا، ایڈیشنل جج آرتی ڈھینگرا ہوئیں زخمی، بڑا حادثہ ٹلا
واقعے کے بعد وکلا برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ عدالتوں کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے، پرانے پنکھوں اور برقی آلات کو تبدیل کیا جائے اور عمارت کی مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔
Jamaat-e-Islami Hind: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک گیر’خصوصی نظرثانی مہم‘ کے اعلان پر جماعت اسلامی ہند کا گہری تشویش کا اظہار
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے بہار میں خواتین کی ووٹر لسٹ میں شمولیت اور ان کی نمائندگی میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ ووٹر لسٹ سے خارج افراد کو پیشگی اطلاع اور ان کو اپنے اعتراضات درج کرانے کا موقع دیا جائے گا یا انہیں ؟ یا ’ نئے ووٹر ‘ کے طور پر ان کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی؟
Pakistani social media handles visibility: حکومت کی جوابدہی طے ہونی چاہئے، پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھارت میں دستیابی پر کانگریس کا سخت وار
ہند- پاک کشیدگی کے بعد کئی پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس جن میں ماورا حسین، صبا قمر، احد رضا میر، یمنا زیدی اور دانش تیمور شامل ہیں ہندوستان میں پھر سے ایکٹیو ہوگئے تھے جنہیں بعد میں بند کردیا گیا۔





