PM urges fellow citizens to adopt healthy habits: ’’دھن تیرس پر سونے کے ساتھ صحت میں بھی سرمایہ کاری کریں‘‘ وزیراعظم مودی کی ہم وطنوں سے صحت مند عادات اپنانے کی اپیل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید صرف بیماریوں کے علاج پر ہی توجہ نہیں دیتا بلکہ صحت کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچاؤ کو بھی خاص اہمیت دیتا ہے۔ ان کے مطابق احتیاطی طبی نگہداشت فرد اور خاندان دونوں کی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہے۔





