Campaigning ends for assembly polls: آسام، کیرالہ اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم ختم، وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت سرکردہ لیڈروں نے امیدواروں کے حق میں چلائی مہم، ووٹنگ 9 اپریل کو
ان تینوں ریاستوں میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ جمعرات کو ہوگی، جس میں آسام کی 126، کیرالا کی 140 اور پڈوچیری کی 30 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، جے پی نڈا، کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے انتخابی ریاستوں میں جلسے کر کے اپنے امیدواروں کے حق میں فضا بنانے کی کوشش کی۔





