PM Modi on Women’s Reservation bill: ’’اکیسویں صدی کے بڑے فیصلوں میں شامل ہوگا خواتین ریزرویشن بل‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا ’’ناری شکتی‘‘ کے تئیں تاریخی اقدام
نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ’’ناری شکتی وندن سمیلن‘‘ سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے نفاذ کے لیے 2029 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ قدم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی تعاون سے مکمل کیا جائے، تاکہ ملک کی خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جا سکے۔
Income Tax Rules 2026: مرکز نے انکم ٹیکس قوانین 2026 کے لیے جاری کیا نوٹیفکیشن، ریٹرن فائل کرنا ہوا مزید آسان
ماہرین کے مطابق یہ نئے قواعد بھارت کے ٹیکس نظام کو جدید بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں، جس سے نہ صرف ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی بلکہ سرمایہ کاری اور مالیاتی سرگرمیوں کی بہتر نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔
Investment guidelines for China: وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا اہم فیصلہ، چین سمیت سرحدی ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے نئی گائڈلائن
اپریل 2020 میں کووڈ-19 وبا کے دوران حکومت نے پریس نوٹ 3 جاری کر کے ایسی سرمایہ کاری کے لیے حکومتی منظوری لازمی قرار دی تھی جو بھارت سے زمینی سرحد رکھنے والے ممالک سے آتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد اس بات کو روکنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں بیرونی کمپنیاں بھارتی کمپنیوں کو سستے داموں خرید نہ سکیں۔





