PM Modi Gifts Gujarat Kesar Mangoes To UAE President: وزیر اعظم مودی نے یو اے ای کے صدر کو گجرات کے مشہور ”کیسر آم“ تحفہ میں دی، کسانوں اور باغبانوں میں خوشی کی لہر
متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور انہیں گجرات کے مشہور ”کیسر آم“ بطور خاص تحفہ پیش کیے۔ وزیر اعظم کے اس اقدام کو نہ صرف سفارتی سطح پر اہم قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اس سے گجرات کے آم پیدا کرنے والے کسانوں اور باغبانوں میں بھی خوشی اور امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔





