Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Congratulates

نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں پشکر سنگھ دھامی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے دیوبھومی کی ترقی، آل ویدر روڈ اور ریل کنیکٹیویٹی کے حوالے سے ریاستی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

یو پی ایس سی کے سول سروس امتحان 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ناکام امیدواروں کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی کارنامہ خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کھیلوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایکچوریل سائنس اور پیشہ ملک کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ارتقا پذیر ہوا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں مالی شمولیت اور تحفظ کو وسعت دینے کے لیے شروع کی گئی متعدد حکومتی اسکیموں کا ذکر کیا۔

بنگلہ دیش میں اقتدار کی بازی پلٹ چکی ہے۔ طارق رحمان نے بی این پی کو 210 نشستوں کے ساتھ شاندار فتح دلائی ہے۔ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط رکھنا چاہتا ہے۔

یہ حلف برداری کی تقریب اس اعلان کے ایک دن بعد منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی نے نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران 61 سالہ میتیئی برادری کے سینئر لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ کو اسمبلی پارٹی کا قائد منتخب کیا تھا۔ ریاستی گورنر اجے کمار بھلّا نے لوک بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ، دو نائب وزرائے اعلیٰ اور دو دیگر وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

ایس ایس بی کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے فورس کے بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، فرض شناسی اور ملک کے تئیں بے مثال وابستگی کو سلام پیش کیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی نتن نبین کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کامیاب دور صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں نتن نبین بی جے پی کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔