Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates Nepal’s new PM: وزیراعظم مودی نے نیپال کے نئے وزیر اعظم بالین شاہ کو دی مبارکباد، کابینہ میں یہ نام شامل

نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی (آر ایس پی) کے لیڈر بالین شاہ نے جمعہ کو نیپال کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ محض 35 سال کی عمر میں جین-زی نسل کے لیڈر بالین شاہ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بالین شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم مودی نے بالین شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’’نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر بالین شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی تقرری نیپال کے عوام کی جانب سے آپ کی قیادت پر ظاہر کیے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ بھارت-نیپال دوستی اور تعاون کو ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے مزید مضبوط کیا جا سکے۔‘‘

کابینہ میں شامل وزراء ناموں پر بھی مہر

بالین شاہ کے نیپال کا وزیر اعظم بننے کے ساتھ ہی آر ایس پی نے کابینہ میں شامل کچھ وزراء کے ناموں پر بھی مہر لگا دی ہے۔ نیپالی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے طور پر سورنِم واگلے ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ شیشِر کھنل کو وزیر خارجہ، بیراج بھکت شریستھ کو وزیر توانائی اور سُدان گروُنگ کو وزیر داخلہ کی ذمہ داری دی جائے گی۔ مزید برآں، پرتیبھا راول کو جنرل ایڈمنسٹریشن کی وزیر بنایا جائے گا۔ امریش سنگھ کو وزارت صنعت، سوبیتا گوتم کو وزارت قانون، نشا مہتا کو وزارت صحت و پینے کے پانی، سنیل لامسال کو وزارت بنیادی ڈھانچہ، سیتا بادی کو وزارت خواتین و اطفال بہبود اور سسمیت پوکھریل کو وزارت تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ذمہ داری دی جائے گی۔

کس کو  ملی کون سی وزارت

نیپالی میڈیا ’’دی ہمالین ٹائمز‘‘ کے مطابق نوواکوت-1 سے منتخب ہونے والے بکرَم تمیلسینا کو وزیر اطلاعات و مواصلات جبکہ مہوتری کے دیپک شاہ کو وزیر محنت بنایا جائے گا۔ صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نیپال کے صدر رام چندر پاڈیل نے جمعہ کو کٹھمنڈو میٹروپولیٹن سٹی کے سابق میئر بالین شاہ کو آئین کے آرٹیکل 76(1) کے تحت وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ جمعرات کو آر ایس پی نے بالین شاہ کو اپنی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا تھا، جس کے بعد ان کے ملک کے 47ویں وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ واضح رہے کہ آر ایس پی نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں تقریباً دو تہائی اکثریت کے ساتھ بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read