Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Address

لوک سبھا میں ’وَندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جاری خصوصی بحث میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا کہ یہ دن بھارتی تاریخ اور آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، کیونکہ وَندے ماترم صرف ایک گیت نہیں بلکہ آزادی کی تحریک کی روح تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس پارٹی نے ہی وَندے ماترم کو قومی گیت کا درجہ دیا۔

وزیراعظم مودی نے 18ویں لوک سبھا کے سرمائی اجلاس کے آٹھویں دن پیر کو لوک سبھا میں قومی گیت وَندے ماترم پر خصوصی بحث کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف ایک گیت یا سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ آزادی کی جدوجہد اور وطن کی آزادی کے لیے ایک تحریک تھا۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جاری ہے اور پیر کو اجلاس کے آٹھویں دن لوک سبھا میں قومی گیت وَندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم مودی نے اس تاریخی بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی وَندے ماترم ہے جس نے 1947 میں ملک کو آزادی دلائی‘‘۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ یہ سنگِ میل نئی نسل کے اندر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی نئی روح پیدا کرے گا۔

وزیراعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو آگرہ میں تیار کردہ سنگِ مرمر (ماربل) کا ہاتھ سے بنا خصوصی شطرنج سیٹ تحفے میں دیا، جس کے بعد آگرہ کے ہینڈی کرافٹ کاروباری اور کاریگر بے حد خوش نظر آئے۔ آگرہ میں ماربل ہینڈی کرافٹ کی بڑی صنعت قائم ہے اور یہاں تیار ہونے والے فن پارے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

پی ایم مودی نے ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 میں کہا کہ بھارت کو نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد کرنا ہے۔ آئندہ دس برسوں میں ہم نیا بھارت بنائیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے بھارت کے دورے پر آئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا شاندار استقبال کیا اور انہیں بھگوت گیتا کا روسی ایڈیشن تحفے میں دیا۔ پی ایم مودی نے اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ولادیمیر پوتن کو گیتا کا روسی ایڈیشن پیش کیا۔ گیتا کی تعلیمات دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن دوروزہ دورے پربھارت پہنچ گئے ہیں۔ دہلی کے پالم ہوائی اڈے پروزیراعظم نریندرمودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر 2001 کی ایک پرانی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جو دونوں لیڈروں کے تقریباً 25 سالہ تعلقات کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھارت کے تاریخی دورے سے قبل ایک نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وہ یادگار لمحہ تازہ کیا جس نے دنیا کے سامنے بھارت اور روس کے دیرینہ تعلقات کو ایک نئے، زیادہ انسانی اور جذباتی انداز میں پیش کر دیا۔ یہ وہی لمحہ تھا جب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور پوتن اچانک ایک ہی کار میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے تھے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کی شام چار سال سے زائد وقفے کے بعد اپنی دو روزہ بھارت دورے کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت واقعی خوش قسمت ہے کہ اسے ایسا مضبوط، باوقار اور فیصلہ کن لیڈر ملا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا بھارت میں شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایئرپورٹ پر اُنہیں گلے لگایا اور دونوں نے ایک ہی گاڑی میں سفر کیا۔ دونوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔