Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Address

وزیراعظم مودی نے آسام کے گوہاٹی میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد کانگریس مزید زہریلی ہو گئی ہے، اس لیے آسام کے عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم مودی نے سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور مفت طبی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ’’پی ایم راحت‘‘ اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت متاثرین کو 1.5 لاکھ روپے تک کا کیش لیس علاج فراہم کیا جائے گا تاکہ بروقت طبی امداد ملنے سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

وزیراعظم مودی نے ہفتہ کے روز آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ کے مورن علاقے میں نیشنل ہائی وے پر قائم شمال مشرقی بھارت کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) کا افتتاح کیا۔ اس اہم منصوبے کو بھارتی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ملک کے دفاعی انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ’پی ایم راحت‘ اسکیم پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کے روز اس سہولت کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے سپر ہرکولس طیارے سے لینڈنگ کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم نے یو پی کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح بھی اسی طیارے سے لینڈنگ کر کے کیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے ہفتے کے روز گوہاٹی میں برہمپتر ندی پر بنے کمار بھاسکر ورما سیتو کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ جدید پل شمالی گوہاٹی کو شہر کے مرکزی حصے سے جوڑتا ہے اور علاقے کی رابطہ کاری میں نئی رفتار لاتا ہے۔

14 فروری 2019 کے پلوامہ حملے کو آج سات سال مکمل ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حوصلہ اور بہادری ہر بھارتی کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ET Now گلوبل بزنس سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت کی مجموعی ترقی میں بھارت کا حصہ 16 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

وزیراعظم مودی نے جمعہ (13 فروری) کو ’سیوا تیرتھ‘ سے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں اور مقامات کے نام تبدیل کرنے کے پس منظر اور اس کے نظریاتی مقصد کو تفصیل سے بیان کیا۔ اپنے خطاب میں وزیرِاعظم نے کہا کہ آج بھارت ایک نئے تاریخ ساز دور کا مشاہدہ کر رہا ہے، جہاں ملک نہ صرف پالیسیوں اور فیصلوں میں بلکہ اپنی شناخت اور علامتوں میں بھی غلامی کے اثرات سے آزاد ہو رہا ہے۔

وزیراعظم مودی ہفتے کو آسام کے دورے پر جائیں گے، جسے شمال مشرقی بھارت کی ترقی میں نئی رفتار پیدا کرنے کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وہ 5,450 کروڑ روپے سے زائد کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔