NCERT drops chapters of Democracy…دسویں جماعت کے بچوں کو نہیں دی جائے گی ”جمہوریت” کی تعلیم، این سی ای آرٹی نے نصابی کتاب سے باب کو ہٹایا
این سی ای آرٹی کی طرف سے جاری کردہ نئی کتابوں سے کچھ ابواب کو ہٹانے کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ اس میں متواتر جدول کا ایک باب بھی ہے جس کو انگریزی میں پیریڈک ٹیبل کہا جاتا ہے۔سائنس کی کتاب سے ماحولیاتی پائیداری(انوائرنمنٹل سسٹینبلیٹی) اور توانائی کے ذرائع (سورس آف انرجی) کے علاوہ دسویں جماعت کی کتابوں سے جمہوریت کا باب بھی ہٹا دیا گیا ہے۔