Bharat Express DD Free Dish

Peace

اس موقع پر آچاریہ لوکیش مونی نے عالمی امن اور عدم تشدد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں تشدد اور اختلافات بڑھ رہے ہیں، عدم تشدد اور ہمدردی کا درس دینا ضروری ہے۔ 

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو،ساتھ ہی ساتھ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے لیے ترقیاتی امداد اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔

یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عوام کو ایسی تمام سرگرمیوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنا چاہیے جو امن کی بحالی اور ترقی کیلئے ہو،بجائے اس کے کہ وہ دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں تعاون کریں۔