Bihar Politics Update: آج جے ڈی یو کی رکنیت اختیار کریں گے نشانت کمار، چمپارن سے سیاسی سفر کا آغاز، بہار کی سیاست میں نئی ہلچل
پارٹی ذرائع کے مطابق نشانت کمار پٹنہ میں واقع جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈر اور کارکنان بھی موجود رہیں گے۔ نشانت کمار کی شمولیت کو بہار کی سیاست میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ براہ راست اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔
Bihar Fire Service IG Sunil Nayak Arrested: بہار فائر سروس کے آئی جی سنیل نائک گرفتار، دفعہ 307 کے تحت کارروائی، جانئے کیا ہیں الزامات؟
بہار فائر سروس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایم سنیل نائک کو آندھرا پردیش پولیس نے 2021 کے مبینہ حراستی تشدد معاملے میں پٹنہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج ہے، جو اقدامِ قتل سے متعلق ہے۔
NEET Aspirant Death Case: پٹنہ نیٹ طالبہ موت معاملہ: متاثرہ کے گاؤں پہنچی سی بی آئی، گھر کی لی گئی تلاشی، پڑوسیوں سے پوچھ گچھ
پٹنہ میں نیٹ کی تیاری کر رہی ایک طالبہ کی مشتبہ موت کا معاملہ تاحال گرم ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے اتوار کو متاثرہ کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا، جہاں اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی اور اہل خانہ سمیت پڑوسیوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی۔
Ex-IAS Officer Amitabh Das Arrested: سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس گرفتار، پٹنہ نیٹ طالبہ معاملے میں وزیر اعلیٰ کے بیٹے کا نام لینے پر کارروائی
پٹنہ سے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پٹنہ میں نیٹ طالبہ کی موت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے کا نام لیا تھا۔
Nitish Kumar On Rabri Devi: ”ای لڑکی ہے…“! نتیش کمار کے بیان پر سیاسی طوفان، رابڑی دیوی کے ساتھ تلخ نوک جھونک سے پورے بہار میں ہنگامہ
بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن ایوان اس وقت شدید ہنگامے کی زد میں آ گیا جب سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ دربھنگہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے پر رابڑی دیوی کی جانب سے نتیش کمار سے استعفیٰ کے مطالبے نے ایوان کا ماحول گرم کر دیا۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ کے ایک جملے نے سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا۔
Tejashwi Yadav Arrives Bihar Assembly: آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو وہیل چیئر سے اسمبلی پہنچے، پیر کے انگوٹھے میں لگی ہے چوٹ
بہار اسمبلی کا بجٹ سیشن سوموار سے شروع ہو گیا ہے، جس میں، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو اپنے پیر کے انگوٹھے میں چوٹ کے باوجود ویل چیئر سے اسمبلی پہنچے اور بجٹ سیشن میں حصہ لے کر اپنی ذمہ داری پوری کی۔
NEET Student rape murder case: دو گھنٹے تک درندوں سے لڑتی رہی پٹنہ کی بیٹی! روح کو لرزا دے گی نیٹ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ
دو گھنٹے تک درندگی، گردن اور کندھے کے آس پاس ناخنوں کے زخم، سینے اور کندھے کے نیچے خراشیں، نجی حصوں پر چوٹیں اور خون بہنا—یہ تفصیلات پٹنہ میں نیٹ کی طالبہ کے ساتھ پیش آئے عصمت دری کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
Sanjay Saraogi Appointed New Bihar BJP President: کونسلر سے صوبائی صدر تک کا سفر، جانئے کون ہیں سنجے سراوگی، جن کو ملی بہار بی جے پی کی باگ ڈور
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں تنظیمی سطح پر ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دربھنگہ صدر اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی سنجے سراوگی کو بہار بی جے پی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔ اس تقرری کا اعلان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے پیر کے روز کیا۔ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی منظوری سے یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
Patna House Roof Collapse: پٹنہ میں درد ناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب چھت اچانک گر گئی ،جس سے چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پڑوسیوں نے پتھر ہٹا کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی،
Big accident in Patna: پٹنہ میں بڑا حادثہ، ٹرک سے کار کی ہوئی زوردار ٹکر، پانچ تاجروں کی گئی جان
پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو کافی کوشش کے بعد کار سے نکال کر پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی شکار کار راجدھانی کے پٹیل نگر کے گاندھی مورتی کے رہنے والے سنجے کمار سنہا کے نام پر درج ہے۔





