Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Govt

افغانستان کی عبوری حکومت بارہا افغان مہاجرین سے بیرون ملک پناہ گزینوں کے طور پر رہنا بند کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ وہ بیرون ملک مقیم افغانوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ وطن واپس آکر جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالیں۔

پاکستانی خبررساں اداروں  کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید 1 فیصد بڑھانے کا امکان ہے۔ سیلز ٹیکس شرح بڑھنے سے تقریباً 100 ارب روپے اضافی ریونیو متوقع ہے۔ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اگلے قرض پروگرام کے حوالے سے متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سابق فاٹا کے علاقوں کے لئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا۔

ہندوستان میں فی الحال پٹرول وڈیزل کی قمیتیں 100 روپے فی لیٹر ہے، وہیں پاکستان میں 250روپے فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے