Padma Awards: پدم اعزازات غیر معمولی خدمات اور لگن کا اعتراف، اعزاز یافتگان کی زندگی لاکھوں افراد کے لیے مشعل راہ: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ ہر اعزاز یافتہ شخصیت سماج کے لیے خدمت کے اعلیٰ جذبے کی نمائندگی کرتی ہے اور ان کی زندگی کا سفر بے شمار شہریوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، جو یہ یاد دلاتا ہے کہ محنت، عزم اور عوامی خدمت ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہیں۔
Padma Awards: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں 65 شخصیات کو پدم اعزازات سے نوازا، تقریب میں نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی شرکت
صدر جمہوریہ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے نوازا۔ ان کی اہلیہ روپی سورین نے ان کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا۔ ٹینس کے ممتاز کھلاڑی وجے امرت راج اور معروف گلوکارہ الکا یاگنک کو بھی پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا۔





