Bharat Express DD Free Dish

Olympics

پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کے سمندری ساحل، پہاڑ اور مختلف نوعیت کے جغرافیائی علاقے ملک کو واٹر اسپورٹس، پہاڑی کھیلوں اور ونٹر اسپورٹس سے متعلق صلاحیتوں کی شناخت اور انہیں آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کھیلوں سے جڑنے کے لیے متعدد نئے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے نئے آلات آئے ہیں، تربیت کے طریقے تبدیل ہوئے ہیں اور کھیلوں کے انعقاد، مختلف کھیلوں اور مسابقت کی ضروریات بھی بدل گئی ہیں۔

پروگرام کا بنیادی مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے وزیر اعظم کی براہ راست بات چیت کرانا ہے، ساتھ ہی 2036 اولمپکس کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع روڈمیپ تیار کرنا بھی ہے۔

ارشد ندیم کے لوزان ڈائمنڈ لیگ سے نام واپس لینے کا مطلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے شائقین کو نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان مقابلہ دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ مقابلہ 21 اگست کو ہونا تھا۔

امریکہ میں کرکٹ کا کھیل روز بروز مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ 2028 میں لاس اینجلیس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں دنیا بھر کے 2.5 ارب شائقین اُس وقت محظوظ ہوں گے جب یہ کھیل ایک بار پھر اولمپکس کا حصہ بنے گا۔

اولمپک منتظمین نے واضح کیا ہے کہ زیادہ تر دنوں میں دو میچز ہوں گے ،یعنی "ڈبل ہیڈر" فارمیٹ اپنایا جائے گا۔ تاہم 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں ہوگا تاکہ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ملے اور ناظرین کو مکمل تفریح فراہم کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر لکھاکہ'مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے جنہوں نے اٹلی کے ٹیورن میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ملک کا نام روشن کیا ہے!  ہمارے ناقابل یقین دستے نے 33 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

سیباسٹین ان امیدواروں میں شامل ہیں جو تھامس باخ کی جگہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر بننے کے لیے میدان میں ہیں۔حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر جب ان کے ہندوستان کے دورے کے بارے میں سوال کیا گیا تو، سیباسٹین نے اس طرح کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

ہندوستان نے ایتھلیٹکس میں کل 4 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں 1 گولڈ اور 3 سلور میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے ان میں سے دو تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے ایک گولڈ اور ایک سلور جیتا ہے۔