Bharat Express DD Free Dish

Odisha

وزیراعظم نریندر مودی نے غیر ملکی رہنماؤں کو بھارت کی ثقافتی وراثت سے جڑے خصوصی تحائف پیش کیے، جن میں انڈین پریمیئم کافی باکس سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کو پریمیئم کافی باکس، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کو اتراکھنڈی ٹوپی اور انڈونیشیا کی اسپیکر پوان مہارانی کو اوڈیشہ کی روایتی اکت ساڑی بطور تحفہ پیش کی گئی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک ساتھ اڈیشہ کے ضلع مایوربھنج کے تاریخی دورے پر جا رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ کے آبائی گاؤں پہاڑپور میں متعدد پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ڈنڈبوس میں ایک بڑی عوامی ریلی کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس سے دونوں رہنما خطاب کریں گے۔

ریاستی حکومت کے مطابق یہ تقریب اڈیشہ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع ہوگی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مرکزی اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں اڈیشہ نے ترقی کے مختلف میدانوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

پولیس افسرنے بتایا کہ بانپورجانے سے پہلے تین میں سے 2 خواتین ایک عوامی بیت الخلاء میں گئیں اور وہاں مبینہ طور پر زہرکھا لیا۔ ان کی حالت بگڑنے پر انہیں کیپیٹل اسپتال لے جایا گیا۔

حکام کے مطابق تجربے کے دوران حاصل ہونے والا ڈیٹا مکمل طور پر تسلی بخش پایا گیا۔ اگنی-1 ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے جس کی مار کرنے کی صلاحیت 700 سے 1200 کلومیٹر تک ہے۔ یہ سنگل اسٹیج میزائل ٹھوس ایندھن پر چلتی ہے اور موبائل لانچ سسٹم سے کہیں بھی فائر کی جا سکتی ہے۔ یہ میزائل سال 2004 میں بھارتی فوج میں شامل کی گئی تھی اور دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی یاد دلایا کہ ہندوستانی قانون کے تحت ہر ملزم کو اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک اس کا جرم ثابت نہ ہو جائے۔ عدالت نے کہا کہ محض الزام کی بنیاد پر کسی شخص کو ذلت آمیز یا غیر انسانی حالات میں ڈالنا آئینی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر (سی ڈی ایم او) ڈاکٹر وجے کمار مشرا کے مطابق متاثرہ افراد میں 25 بچے اور 27 بالغ شامل ہیں، جبکہ چھ افراد کا علاج گاؤں میں ہی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے، اگرچہ کچھ کو ہلکا بخار ہے جو جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اڑیا اور انگریزی دونوں زبانوں میں مبارکبادی کارڈ شیئر کیے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ " مہابشوباپانا ی سنکرانتی کی دل سے مبارکباد!"

بھونیشورمیں منعقدہ ایک تاریخی سنگ بنیاد تقریب کے دوران، اڈانی پورٹس اوراسپیشل اکنامک زون لمیٹیڈ (اے پی ایس ای زیڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹرکرن اڈانی نے اوڈیشہ کے صنعتی مستقبل کے لئے ایک بڑا وژن پیش کیا۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ اپنی ثقافت، مذہب، فنون اور فنِ تعمیر کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن چرن ماجھی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔