Bharat Express DD Free Dish

NIRF Ranking 2025

جے این یونے مسلسل 9ویں سال این آئی آرایف رینکنگ 2025 میں نمبر-2 پوزیشن کوبرقراررکھا۔ وہیں دہلی یونیورسٹی نے چھٹے سے پانچویں مقام پرچھلانگ لگائی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کیٹیگری میں ایک مقام نیچے کھسک گئی۔

مرکزی وزیردھرمیندرپردھان نے جمعرات کوملک کی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی۔ اس بار این آئی آرایف نے 16 مختلف زمروں میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں اوراداروں کی درجہ بندی کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ہمدرد، جو ملک کے ممتاز اقلیتی تعلیمی اداروں میں سے ہیں، نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔