Manmohan Singh Death: نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی منموہن سنگھ کی آخری رسومات، کانگریس ہیڈ کوارٹر میں 8 بجے سے ہو گی جسد خاکی کی زیارت
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر قومی سوگ کی وجہ سے ہفتہ کے روز راشٹرپتی بھون میں چینج آف گارڈ سرمنی نہیں ہو گی۔ یہ ایک فوجی روایت ہے۔ اس میں صدر کے محافظوں کا ایک گروپ دوسرے گروپ سے چارج لیتا ہے۔ ہر ہفتے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔