Bharat Express DD Free Dish

New Delhi railway station

ادھردہلی پولیس نے تصدیق کی کہ کل رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 14 خواتین سمیت 18 افراد کی جانیں گئیں۔جبکہ زخمیوں کی تعداد12 بتائی جارہی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔

ریلوے حکام پورے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹرینیں کیوں منسوخ کی گئیں اور مناسب انتظامات کیے گئے تھے یا نہیں۔ متاثرمسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس واقعہ کو لے کر مسافروں میں غم و غصہ ہے اور ریلوے انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

دراصل انڈین ریلوے امرت بھارت ریلوے اسٹیشنوں کے تحت ملک میں تقریباً 1100 ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار(ری ڈیولپ) کر رہا ہے۔ اس میں ملک بھر کے بڑے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بہت سے چھوٹے ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہیں۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت کے ذمہ دار ریلوے حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کے معاملے میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔