Bibek Debroy Article Row: EAC-PM کے آئین والے آرٹیکل پر بڑھا تنازعہ، اپوزیشن نے وزیراعظم مودی سے متعلق کہی یہ بڑی بات تو بیبیک دیب رائے نے دی صفائی
وزیراعظم مودی کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین بیبیک دیب رائے نےآرٹیکل میں لکھا تھا کہ ہمارا موجودہ آئین کافی حد تک 1935 کے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ پر مبنی ہے۔ ہمیں یہ غورکرنا ہوگا کہ ہندوستان کو 2047 کے لئے کس آئین کی ضرورت ہے۔
Demand of new Constitution: ہمیں اپنے ملک کو اب نیا آئین دینا ہوگا، پی ایم مودی کے مشیر کے بیان سے ہر کوئی حیران
آئین میں کچھ ترامیم سے کام نہیں چلے گا۔ ہمیں ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا چاہیے اور پہلے اصولوں سے شروع کرنا چاہیے، یہ پوچھنا چاہیے کہ آئین ہند کی تمہید میں سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری، انصاف، آزادی اور مساوات جیسے الفاظ کا اب کیا مطلب ہے۔ ہم عوام کو اور اپنے آپ کو ایک نیا آئین (دستور)دینا ہوگا۔