Bharat Express DD Free Dish

NDA vs India

لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے 179 مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔ 15 مبصرین کو 1 اسمبلی حلقہ، 104 مبصرین کو 2 اسمبلی حلقے الاٹ کیے گئے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے کاؤنٹنگ سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے ملک کے نوکرشاہوں کو خط لکھا ہے اورکہا ہے کہ وہ کسی آئینی طریقے سے آگے نہ جھکیں اور بغیرکسی ڈرکے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن نے ویڈیو گرافی، امیدواروں کے ایجنٹس کی موجودگی، پوسٹل بیلٹ وغیرہ کے مسائل الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے تھے۔

بہار کی 40 سیٹوں کے حوالے سے رجحانات کچھ وقت میں سامنے آنے لگیں گے۔ اس بار بہار میں کئی سیٹوں پر مقابلہ کافی دلچسپ ہے۔ خاص طور پر اگر پورنیہ، پاٹلی پترا، مونگیر اور بیگوسرائے کی بات کریں تو مانا جاتا ہے کہ یہاں جیت اور ہار کا فرق بہت کم ہونے والا ہے۔

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھا ہے کہ اپنے ووٹوں کی حفاظت کا سب کو اختیارہے، یہ تب اور بھی زیادہ ہے جب عدالت کے ذریعہ لگائے گئے کیمروں کے سامنے ہی دھاندلی کرنے کی ہمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایسے حادثات کو فوراً روکے جانے اور انتظامی طور پر بند کئے گئے لوگوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔