Sikkim flash floods updates: سکم میں سیلاب نے مچائی بھاری تباہی،14 افراد ہلاک،102 لاپتہ،ریسکیوآپریشن جاری
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز کہا کہ سکم میں سیلاب کی ممکنہ وجہ زیادہ بارش اور شمالی سکم کی جنوبی لوناک جھیل میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) واقعہ ہو سکتا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اب دریائے تیستا کے نیچے والے علاقوں میں مرکوز ہے۔