Bharat Express DD Free Dish

Namaz

 مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے احاطے کے پاس مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی ہے۔ مگر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو ابھی برقرار رکھا ہے۔

شوبھیندو ادھیکاری نے بتایا کہ تشدد میں 6 پولیس اہلکار اور سی آرپی ایف کے 2 جوان زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور جانچ کی نگرانی کمشنر کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازپڑھنی ہے، آپ شفٹ میں پڑھئے۔ پیار سے مانیں گے، تو ٹھیک ہے، ورنہ دوسرا طریقہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، صاحب، آپ کی ریاست اترپردیش میں کیا واقعی سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی؟ میں کہتا ہوں، بالکل سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی، آپ جا کردیکھ لیں، کوئی نماز نہیں ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مارچ کے آخری ہفتے میں نمیتا تھاپر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک دوست نے انہیں نماز پڑھنے کے جسمانی فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ نمیتا کے مطابق نماز ایک طرح کی مکمل جسمانی ورزش ہے، جس سے جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے عید کو بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دینے والا تہوار بھی قرار دیا تھا۔

عدالت کو حلف نامے اور شواہد کے ذریعے بتایا گیا کہ نجی ملکیت پر روزانہ 50 سے 60 افراد نماز کے لیے جمع ہو رہے تھے، جس سے علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سکیورٹی کو خطرہ لاحق تھا۔

مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے اندر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ وزیر نتیش رانے اور لیڈر کریت سومیا نے وزیراعلیٰ دیوینڈر فڈنویس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بریلی کے محمد گنج گاؤں کی دیواروں پر لکھا گیا جملہ ’گھر فروخت کے لیے ہے‘ نے پورے اتر پردیش میں ہلچل مچا دی  ہے۔ پولیس نے گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، لیکن دلوں میں پڑی  یہ خلیج کیسے پُر ہوگی یہ بڑا سوال ہے۔ جانیے پورا معاملہ کیا ہے۔

مہاراشٹر کے پونے میں شنیوارواڑہ میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ایک 22 سالہ طالب علم کو اتر پردیش پولیس نے میرٹھ میں انٹلیکچوئل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کیمپس میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے کی اہمیت اورفضیلت کافی زیادہ ہے۔ رمضان کوسال کا سب سے بہترین مہینہ قراردیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔