Urdu Conclave 2026

Muslims Organizations

آئی ایم سی آرکے چیئرمین اورسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کی کوششوں سے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقدہ ملت اسلامیہ ہند کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد ادیب کے علاوہ جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی، سابق مرکزی وزیرسلمان خورشید، تلگانہ کے وزیراعلی کے مشیرمحمد علی شبیر، جماعت اسلامی ہند کے نائب صدرملک معتصم خان، مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد، درگاہ اجمیرکے گدی نشین سرورچشتی، سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی، اے پی سی آر کے کنوینرندیم خان، آئی ایم سی آر کے جنرل سکریٹری محمد اعظم بیگ وغیرہ نے شرکت کی۔

اسدالدین اویسی، سلمان خورشید اورمحب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک ہی اجلاس میں شریک ہونا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت بھی اس اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اورمتعدد مسلم تنظیمیں پہلے بھی یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اوربعض کارروائیاں قانون کے دائرے سے ہٹ کر کی جا رہی ہیں۔

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے چیئرمین محمد شمس الضحیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاروباری اور محروم طبقوں کو سماج میں مناسب مقام دلانا سہیوگ کی اولین ترجیح ہے۔ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ نے اب تک چھوٹے موٹے کاروباریوں کوایک کروڑسے زائد کا قرض دیا ہے۔ یہ قرض خالص بلاسودی نظام پرمبنی ہے۔

وقف ترمیمی بل پرپارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا دوسرااجلاس ہوا۔ اس میں مسلم تنظیموں نے کہا کہ ہم ترمیم کو قبول نہیں کرتے۔ حکومت کواس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا افسوس ناک اورسمجھ سے بالاترہے کہ اس کی آڑمیں اس شخص کا مکان توڑڈالا گیا، جس کے یہاں ملزم محض ایک کرایہ دارتھا اس لئے کہ وہ ایک مسلمان تھا اور الیکٹرانک میڈیا الٹے فخرسے یہ کہہ رہا ہے کہ اس سے جرائم کی دنیا میں ایک سخت پیغام جائے گا۔