Bharat Express DD Free Dish

Mumbai News

سلمان خان کے باندرہ واقع گھر کے باہر سکیورٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل گنیش کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے موت ہو گئی۔ ڈیوٹی کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اڈانی فاؤنڈیشن نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ملبوسات کا عطیہ کیا ہے جس میں  ڈھائی ہزار سے زائد ملازمین نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے کپڑے عطیہ کیے۔ 31.5 لاکھ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ریلوے کے مطابق، تنازعہ کے دوران ملزم نے مینک لوہار کے پیٹ میں چاقو مار دیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ رات 11:04 بجے ٹرین بوری ولی اسٹیشن پہنچی۔

شیوسینا یوبی ٹی کے 6 باغی اراکین پارلیمنٹ آج الگ گروپ کا باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، باغی اراکین پارلیمنٹ ایک پریس کانفرنس کریں گے اور اس دوران شیوسینا یوبی ٹی کے الگ ہونے کی وجہ بھی بتائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ باغی اراکین نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے بھی ملاقات کریں گے۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے ممبئی کے میرا روڈ پر جم کرہنگامہ ہوا۔ ممبئی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے بی جے پی کے 7 لیڈران نے بی ایم سی کمشنرکو خط لکھا ہے۔ یہ خط سوسائٹی میں بکرے کی قربانی سے متعلق لکھا گیا۔ خط میں بتایا گیا کہ قربانی کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب زنک فاسفائیڈ معدے میں موجود تیزاب کے ساتھ ملا تو اس نے کیمیائی ردعمل پیدا کیا، جس کے نتیجے میں انتہائی زہریلی ’’فاسفین گیس‘‘ وجود میں آئی۔ یہ گیس انسانی جسم کے خلیات اور نظام تنفس پر شدید حملہ کرتی ہے۔ فاسفین گیس پھیپھڑوں تک پہنچنے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے، پھر آہستہ آہستہ جسم کے اعضا کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور آخرکار متاثرہ شخص تکلیف دہ موت کا شکار ہو جاتا ہے۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اگر رپورٹ میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی سامنے نہیں آتی تو پھر علاج کے دوران لاپروائی یا کسی دوسری طبی وجہ کو بھی سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ اسی وجہ سے اسپتال میں ہونے والے علاج اور طبی عملے کی کارروائیوں کی بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

اڈانی الیکٹرسٹی ممبئی نے تین سال بعد گورائی بیچ کو دوبارہ روشن کر دیا، جس سے ساحل پر حفاظت اور آمد و رفت میں بہتری آئی ہے۔ یہ کام ساحلی علاقے کے مطابق خصوصی لائٹنگ سلوشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو بھارت کے سات بڑے شہروں—بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کنور، کوچی اور ممبئی—سے دوحہ کے لیے اپنی باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ کمپنی کے مطابق ہر ہفتے 60 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے مسافروں کو سہولت اور بہتر سفری اختیارات فراہم ہوں گے۔

فوڈ ڈسٹری بیوشن اینڈ سول سپلائیزکے ڈائرکٹر، کنٹرولرجنرل چندرکانت ڈانگے کوموصول ہونے والی ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پریہ چھاپہ مارا گیا۔ یہ چھاپہ گنیش بیلّاٹے، مادھوری شندے اورپردیپ یادو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے مارا تھا۔