Bharat Express DD Free Dish

MSP

کسان لیڈرپنڈھیر نے کہا کہ جب بھی ہمیں مذاکرات کی دعوت ملی ہم نے اس میں شرکت کی۔ ہم نے ہاتھ جوڑ کر مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کرے۔

دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کے دوران پنجاب کے کسانوں کا ایک گروپ ہریانہ کی سرحد پر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ جھڑپ کر رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ ہیں، اس سے پہلے ایم ایس پی پر کانگریس کا رویہ مختلف تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم ایس سوامی ناتھن نے کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لیے کئی سفارشات دی تھیں۔ اس کمیٹی نے سال 2006 میں اپنی رپورٹ یو پی اے حکومت کو سونپی تھی۔

آج مودی کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ میں مودی حکومت نے کئی اہم فیصلے لیے ہیں، جس میں ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کا معاملہ بھی شامل ہے۔

جنتا سنسد میں کھاپوں اور کسان تنظیموں نے 14 جون کو ہریانہ بند کے علاوہ دہلی کا دودھ اور پانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منڈاولی ٹول پلازہ کے قریب منعقدہ اس جنتا سنسد میں دہلی،ہریانہ،پنجاب، یوپی، راجستھان اور گجرات کے کسانوں  اور کھاپ چوہدریوں نے شرکت کی۔

حکومت  ہند نے بدھ کو سال 2023-24 کے لیے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت  یعنی ایم ایس پی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت دھان کی عام اور دھان گریڈ اے کی قیمتوں میں 143 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔