Jagdambika Pal pays tribute to Moulvi Muhammad Baqir: ’’آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہیں مولوی محمد باقر…‘‘ بی جے پی لیڈر جگدمبیکا پال نے ملک کے پہلے شہید صحافی کو پیش کیا خراج عقیدت
لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال نے کہا کہ ایسے بہت سے صحافی اور نامہ نگار ہیں جو اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی بھی دے دیتے ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ سلسلہ، شاید یہ زندگی کا جذبہ، کم سے کم قلم کا ہو، اس قلم کو تلوار بنا لے، تمام برائیوں سے لڑنے کے لیے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرے، برطانیہ حکومت کی گولی کو بھی اور پھانسی کا پھندا بھی چوم لے، ایسے صحافی کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سلام کرتے ہیں۔
اردو کے ممتاز صحافیوں پرجامعات میں تحقیق ہونی چاہئے، قومی اردو کونسل میں مولوی محمد باقریادگاری خطبہ میں معصوم مرادآبادی کا اہم مشورہ
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام اردوکونسل کے دفترمیں پہلے شہیدصحافی مولوی محمد باقرپریادگاری خطبہ کا انعقاد کیا گیا۔ خطبہ مشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے دیا جبکہ صدارت سینئرصحافی اورادیب اسد رضا نے کی۔





