Bharat Express DD Free Dish

monsoon season

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر کے روز سے شروع ہو گیا ہے، حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ’آپریشن سندور‘ پر تلخ تکرار نے ایوان میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں جہاں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر حکومت سے جواب اور آپریشن سندور کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی حصوں میں حال ہی میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہیں۔ ایسے میں وزارت داخلہ کی یہ میٹنگ نہایت اہم ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کی معطلی اور منی پور معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کے خلاف اپوزیشن لیڈر گزشتہ 24 گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران شرد پوار کو بھی سنجے سنگھ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے مظاہرے میں شرکت کے بعد ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

مانسون مہاراشٹر میں تباہی مچا رہا ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر پانی بھرنے سے کئی حادثات بھی ہو رہے ہیں۔ اس معاملہ کو لے کر شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے اخبار سامنا میں ایک اداریے کے ذریعے شندے حکومت پر طنز کیا ہے۔

آج گنگا نگر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کمپلیکس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں راجستھان کے آبی وسائل کے محکمے کے سابق چیف انجینئر کلدیپ بشنوئی اور پنجاب میں ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ کار نے پاکستان کو پانی کی فراہمی جاری رکھنے کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپلائی بند کرنے سے، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں کو اضافی پانی ملے گا، جس سے ان خطوں کے کسانوں کو راحت ملے گی۔