Bharat Express DD Free Dish

Mongolia

وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیر اعظم بننے پر دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان اور لیڈران مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ عالمی لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف مودی کی قیادت کا اعتراف ہے بلکہ بھارتی جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی اعتماد کی بھی عکاس ہے۔

اکتوبر میں ایئر انڈیا کی ممبئی سے امریکہ کے شہر نیویارک جانے والی فلائٹ کو بھی پرواز کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث واپس ممبئی آنا پڑا تھا۔ ایئرلائن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق،22 اکتوبر کو ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ AI-191 کے عملے کو ایک مشتبہ تکنیکی خرابی کا پتہ چلا، جس کے بعد طیارے کو واپس ممبئی لایا گیا۔

ائیر انڈیا کی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کو پیر کے روز دورانِ پرواز ایک مشتبہ تکنیکی خرابی کے باعث بھوپال میں اتارنا پڑا۔ دوسری جانب، ائیر انڈیا کی ایک اور پرواز جو فرانسسکوسے دہلی جا رہی تھی، نے بھی دورانِ پرواز ایک ممکنہ تکنیکی خرابی کے بعد منگولیا میں احتیاطی لینڈنگ کرانی پڑی۔

تسائی شوچئے اب چینی خلاباز بن گئے ہیں جنہوں نے خلائی اسٹیشن کے باہر سب سے زیادہ مرتبہ کام کیا ہے۔ پچھلی صدی کے نوے کی دہائی میں پیدا ہونے والے سنگ لنگتونگ اور وانگ ہاؤچئے نے اپنا پہلا خلائی سفر مکمل کیا۔

روسی میڈیا اسپوتنک نے اطلاع دی ہے کہ منگولیا میں ولادیمیر پوتن روس-منگولیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ مزید دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کریں گے۔