Bharat Express DD Free Dish

Mohammad Rafi

بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ آشا بھوسلے کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے معروف بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس وقت ان کا علاج ایمرجنسی یونٹ میں جاری ہے۔

تقریب کے دوران سماجی، تعلیمی اور میڈیا کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ’’نیشنل ہارمونی یونٹی ایوارڈ 2026‘‘ سے بھی نوازا گیا۔ اسی سلسلے میں سینئر میڈیا پروفیشنل شفیق الحسن کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس باوقار اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

فلم اداکار جتیندر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے پاس صرف 4-5 گلوکار تھے۔ لیکن اب ملک میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ یہ ایک سلیکٹیو کلچر بن گیا ہے۔ ہر دوسرے دن ایک نیا گلوکار سامنے آتا ہے۔ لتا جی، آشا جی، رفیع صاحب اور کشور صاحب کے جادو کو واپس لانا مشکل ہے۔

فلم ’اپکار‘ کے گانے ’میرے دیش کی دھرتی سونا اگلے، اگلے ہیرے موتی..‘ نے انہیں ایک الگ حیثیت دی۔ اس گانے کے لیے انھیں بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔