Bharat Express DD Free Dish

Mohammad Irfan Ahmed

اصل مسئلہ صرف بی جے پی کا اقتدارمیں آنا نہیں ہے، بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مسلم سماج کو خود انحصاری پرمبنی سیاسی شعور نہیں دیا گیا۔ انہیں کوئی مضبوط بیک اَپ پلان نہیں دیا گیا، کوئی طویل مدتی حکمتِ عملی نہیں سکھائی گئی، کوئی متبادل قیادت تیار نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی ایسا مضبوط اجتماعی ڈھانچہ بنایا گیا، لہذا جو بدلتے سیاسی حالات میں قوم کا سہارا بن برسوں تک”سیکولر سیاست“ کے نام پر مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک بنا کر استعمال کیا جاتا رہا۔

پسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ (رجسٹرڈ) کی قومی قیادت کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی بارگاہ میں حاضرہوئے۔ اس موقع پرپسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج محمد عرفان احمد، قومی صدر احسان عباسی، دہلی پردیش کے عہدیداران اورسماج کے متعدد معززشخصیات بھی موجود تھیں۔

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی باندرہ (مغرب) سے امیدوار آشیش شیلار اور مہاراشٹر میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل