West Asia conflict: پارلیمنٹ میں امن کا پیغام: وزیراعظم مودی کا مغربی ایشیا بحران امن اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی اپیل
وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ وہ مغربی ایشیا کے بیشتر ممالک کے سربراہان سے متعدد بار بات چیت کر چکے ہیں اور ہندوستان مسلسل ایران، اسرائیل، خلیجی ممالک اور امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے نہ صرف کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ ہندوستانی بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔
PM Narendra Modi appeals to buy swadeshi: ’’گھروں کو ’سودیشی‘ کی پہچان بنائیں‘‘ — وزیر اعظم مودی کی اپیل، جی ایس ٹی اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات خریدنے پر زور
وزیراعظم نے کہا کہ جیسے آزادی کی تحریک کو سودیشی کے منتر سے طاقت ملی تھی، ویسے ہی خوشحالی کی راہ بھی سودیشی کے منتر سے مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بوجھ کم ہونے سے صنعت کاروں اور ہنرمندوں کو دوہرا فائدہ ملے گا۔





