Demand to make Mithila a separate state: متھیلا کو الگ ریاست بنانے کے مطالبے کا کسی نے کیا خیر مقدم تو کسی نے جتایا اعتراض، رابڑی دیوی کے بیان پر ان لیڈران کا ردعمل
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اختر الایمان شاہین نے کہا کہ رابڑی دیوی کو متھیلا یاد آ گیا، لیکن سیمانچل یاد نہیں آیا۔ سیمانچل جانے کے بعد ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ اگر ہماری حکومت بنے گی تو ہم سیمانچل ڈیولپمنٹ کونسل بنائیں گے۔ بہار کا اگر کوئی غریب ترین حصہ ہے تو وہ سیمانچل ہے۔
Mithilanchal News: ’’ہماری حکومت بنی تو ’متھیلانچل ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ بنائیں گے…‘‘، مدھوبنی میں تیجسوی یادو کا بڑا اعلان
لاء اینڈ آرڈر کو لے کر حکومت پر طنز کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ آج بہار میں مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت سو رہی ہے اور پولیس شراب بندی کو کامیاب بنانے میں مصروف ہے۔ آج بہار میں زمین سروے کا کام ہو رہا ہے، لیکن اس میں بھی بدعنوانی ہے، لوگ پریشان ہیں۔