High-level meeting chaired by Prime Minister Narendra Modi: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کے ساتھ قومی سلامتی کی صورت حال کا لیا گیا جائزہ
وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران زور دیا کہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان بے رکاوٹ رابطہ ضروری ہے تاکہ آپریشنل تسلسل اور ادارہ جاتی لچک کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وزارتوں کی منصوبہ بندی اور تیاریوں پر تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
After Operation Sindoor, Pakistan will be submerged in flood! آپریشن سندور کے بعد اب پاکستان سیلاب کا قہر! جموں و کشمیر میں بارش کی وجہ سے دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ کے بعد بگلہار اور سلال ڈیم کے گیٹ کھولے گئے
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلہار ڈیم کے دو دروازے شدید بارش کے باعث کھول دیے گئے ہیں۔ پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ پانی کی سطح کنٹرول میں رہے اور پن بجلی کی پیداوار آسانی سے ہو سکے۔ اس اقدام سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بارش کی وجہ سے دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔
Pakistani youth lashed out at his own army: ’آپریشن سندور: ہم ایک میزائل بھی نہ روک سکے‘، پاکستانی نوجوان نے اپنی ہی فوج کو لتاڑا، ویڈیو وائرل
بھارتی فوج کے آپریشن سندور نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر تصدیق کر رہے ہیں کہ بھارتی میزائل نے اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا اور پاکستانی دفاعی نظام ناکام ہو گیا۔ لیکن پاکستان اپنی ناکامی ماننے کو تیار نہیں اور جھوٹ کے بعد جھوٹ بول رہا ہے۔
Schools in border areas to remain closed today: لائن آف کنٹرول پر شدید کشیدگی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں اسکول آج بھی رہیں گے بند
’آپریشن سندور‘ کے بعد پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ملک کی ایئر ڈیفنس یونٹس فعال رکھی گئی ہے اور جموں کشمیر و دیگر شہروں میں اسکول آج بھی بند ہیں
Haryana Soldier Martyr near LOC: آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و ہراس، جموں و کشمیر کے پنچھ میں کی شدید گولہ باری، ہریانہ کے فوجی دنیش کمار شہید
جموں و کشمیر کے پنچھ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں ہریانہ کے لانس نائیک دنیش کمار شہید ہوگئے۔ 2 بچوں اور حاملہ بیوی کے سر سے اٹھ گیا سایہ۔
LoC Tensions: پاک فوج کی ایل او سی پر مسلسل نویں روز بھی بلا اشتعال فائرنگ، ہندوستانی فوج نے دیا منہ توڑ جواب
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے ساتھ سری نگر میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوج سے کہا کہ وہ پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ وہیں، پیر کے روز جموں و کشمیر اسمبلی نے بھی متفقہ طور پر اس گھناؤنے حملے کی مذمت کی اور ایک قرارداد پاس کی۔
Pakistan violates ceasefire: پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر گولہ باری، الرٹ فوج نے دیا بھرپور جواب
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسی گھناؤنی دہشت گردانہ کارروائیوں کی واضح اور پرزور مذمت کرنی چاہیے۔ اس بات چیت کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
landmine blast in Akhnoor: جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، دو فوجی شہید
ترجمان نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ رواں موسم سرما میں کم برفباری کے باعث دہشت گردوں کی دراندازی کے تمام راستے کھلے ہیں اور اس وجہ سے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے چوکسی بڑھا دی ہے۔
Terrorist attack in Baramulla: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں دہشت گردانہ حملے میں ایک سیویلین پورٹر ہلاک، چار فوجی زخمی
ایل او سی کے قریب بوٹاپتھر گلمرگ کے ناگن پوسٹ علاقے کے قریب فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ حالانکہ فوج کی جانب سے تصدیق کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراندازی کی کوشش ہو سکتی ہے۔
Jammu and Kashmir: راجوری-کپواڑہ سمیت تین مقامات پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، پونچھ میں چینی ساختہ گرینیڈ برآمد
ایل او سی پر دو مقامات پر دراندازی کی کوششیں کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اب دونوں مقامات پر دراندازوں کی تلاش جاری ہے۔





