Bharat Express DD Free Dish

Liquor Ban

راجستھان میں غیر قانونی شراب کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت محکمہ آبکاری نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 40 ہزار 402 لیٹر واش (کچی شراب تیار کرنے والا محلول) کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں کارروائی کے دوران 172 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 633 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

رام پورہاری پولیس اسٹیشن کے انچارج سجیت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں  ایک شکایت ملی تھی کہ ہیڈ ماسٹر نشے کی حالت میں قومی پرچم لہرانے کے لیے اسکول پہنچے  ہیں،اسی لئے  پولیس کی ایک ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات  شروع کی۔

تیجسوی یادو نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سرکاری کی نگرانی میں زہریلی شراب پینے سے 27 لوگوں کا قتل کیا گیا ہے۔ درجنوں لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے۔ بہار میں مبینہ طور پر شراب پر پابندی ہے لیکن حکمران لیڈران - پولیس اور مافیا کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہر چوراہے پر شراب دستیاب ہے۔

سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نشہ تباہی کی جڑ ہے، اسے صرف قانون سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی شمولیت اور آگاہی سے ہی اس ڈی ایڈکشن مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔