Bharat Express

land Scam Case

ہیمنت سورین پر زمین سے متعلق ایک معاملے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سورین کے خلاف جاری تحقیقات رانچی میں 8.86 ایکڑ زمین سے متعلق ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر ضبط کیا گیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریدوفروخت منافع کمانے کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بڑا زمین گھوٹالہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باہری لوگوں نے آکر زمین خریدی ہے، جس کا فائدہ مقامی لوگوں کونہیں ملا ہے۔

زمین گھوٹالہ معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ تقریباً پانچ ماہ بعد ہیمنت سورین جیل سے باہرآئیں گے۔

سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 31 جنوری کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ فی الحال وہ عدالتی حراست میں رانچی کی برسا منڈا سنٹرل جیل میں بند ہیں۔