Bharat Express DD Free Dish

Kanpur News

کانپور دیہات کے دیہی باشندے آج بھی پانڈو ندی پر مستقل پل کی تعمیر کے منتظر ہیں۔ مجبوری کے عالم میں لوگ خستہ حال لکڑی اور بانس سے بنے عارضی پل کے ذریعے آمد و رفت کرنے پر مجبور ہیں۔

راجیہ سبھا رکن اوریوپی کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کانگریس اور اس کے اتحادی پارٹیوں پر آئین کی توہین کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے آئین پر حملہ کرنے کے لئے بدنام رہی ہے اور آج بھی آئین کے تئیں اپوزیشن پارٹیوں کا رویہ منفی ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور ایک بار پھر طالب علم کی خودکشی کے واقعے سے دہل گیا ہے۔ ارتھ سائنس کے پی ایچ ڈی کے طالب علم رام سوروپ ایشورم نے کیمپس میں واقع ایک عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔

کانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکانت شکلا کو محکمہ داخلہ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں معطل کر دیا ہے۔ ویجیلنس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔

کانپور کے لیے یہ ایک قابل فخر موقع ہے، کیونکہ پہلی بار شہر کے ایک طالب علم نے اسکیٹنگ میں اتنا بڑا مقام حاصل کیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے لاش کو گاڑی سے نکال کر اسپتال پہنچا یا۔ مرنے والوں میں چار PSIT کے طالب علم ہیں جن میں دو طالبات بھی شامل ہیں۔

درشن پوروا پولیس چوکی کے اس وقت کے انچارج سب انسپکٹر برجیش کمار شکلا نے فسادات کی روک تھام، آتش زنی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے قانون (پی پی ڈی ایکٹ) اور فوجداری قانون ترمیمی قانون کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی

پولیس نے 48 سالہ ٹھیکیدار رام روپ نشاد، اس کے 18 سالہ بیٹے راجو اور 19 ساک کے بھتیجے سنجے کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ہمیر پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس نے بتایا تھا کہ دونوں نابالغ لڑکیاں لاپتہ ہو گئی تھیں اور کئی گھنٹوں کے بعد ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

پولیس کمشنر کے مطابق پولیس نے واقعے کے چند گھنٹے بعد دونوں نابالغوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دو رشتہ دار وویک اور اندریش یادو، جنہوں نے نابالغوں کو چھپانے میں مدد کی تھی، کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔