Bharat Express

Horrific road accident in Kanpur: کانپور میں خوفناک سڑک حادثہ،دو ٹرکوں کے بیچ میں آئی کار، اڑ گئے پرخچے، پانچ افراد کی دردناک موت

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے لاش کو گاڑی سے نکال کر اسپتال پہنچا یا۔ مرنے والوں میں چار PSIT کے طالب علم ہیں جن میں دو طالبات بھی شامل ہیں۔

کانپور مںس خوفناک سڑک حادثہ

کانپور:  اتر پردیش کے کانپور میں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ، جس میں پانچ افراد کی المناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہ رام دیوی سے پنکی بھوتی جانے والی ہائی وے پر ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے صبح ہائی وے پر اچانک بریک لگا دی۔ جس کی وجہ سے ڈمپر کے پیچھے بھاگتی کار اس سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دونوں گاڑیوں کے پیچھے چلتی ٹرالی نے کار کو پیچھے سے زور سے ٹکر مار دی۔ دو ٹرکوں کے درمیان کار کے حادثے میں  اس  کےپرخچے اڑگئے۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے لاش کو گاڑی سے نکال کر اسپتال پہنچا یا۔ مرنے والوں میں چار PSIT کے طالب علم ہیں جن میں دو طالبات بھی شامل ہیں۔

مرنے والوں میں پرتیک سنگھ، گریما، ستیش، آیوشی اور ڈرائیور وجے ساہو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیور سنیگوان ساکن وجے ساہو بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے یا نہیں، اس کے متعلق جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں 10 مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ پی ایم نریندر مودی، جے پی نڈا اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سمیت کئی لیڈروں نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔

پی ایم مودی نے کہا تھا کہ مرزا پور میں سڑک حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ اپنی جانیں گنوانے والوں کے سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ بھگوان ان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read