Bharat Express DD Free Dish

Kane Williamson

وراٹ کوہلی اور کین ولیمسن کی بین الاقوامی کرکٹ میں بطور کھلاڑی اور کپتان شروعات تقریباً ایک ہی دور میں ہوئیں اور اب دونوں کی بین الاقوامی کیریئر کا اختتام بھی قریب قریب ایک ہی وقت میں ہوا ہے۔ دونوں نے اپنی اپنی قومی ٹیموں کو عالمی سطح پر کئی یادگار کامیابیاں دلائیں اور جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

کین ولیمسن کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے ایک یادگار اور کامیاب باب کے اختتام کے مترادف ہے۔ اپنی شاندار بلے بازی، مثالی قیادت اور کھیل کے تئیں غیر معمولی وابستگی کے باعث وہ نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ عالمی کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے، جب کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز جیتنے کے بعد پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے ٹسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ اس رینکنگ میں انگلینڈ کے سینئر کھلاڑی نے لمبی چھلانگ لگائی ہے، جبکہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کواس رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔

دو میچوں میں دو ہارنے کے بعد کیویز کے لیے اب سپر ایٹ میں جگہ بنانا بہت مشکل ہے کیونکہ ٹیم -2.425 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ گروپ سی ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کو چھوڑ کر ولیمسن نے 99 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 174 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55.25 کی اوسط سے 8675 رنز بنائے ہیں۔

حالانکہ، 37 سالہ ویگنر پہلے ٹیسٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں اترے اور بعض مواقع پر وہ ڈرنک لے کر میدان میں بھی گئے۔ نیوزی لینڈ یہ میچ 172 رنز سے ہار گیا۔

ولیمسن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ولیمسن نے کیپشن میں لکھا، ’’اس دنیا میں  خوش آمدید  ہے  خوبصورت لڑکی ‘‘۔

نیوزی لینڈ کے نوجوان ٹاپ آرڈر بلے باز فن ایلن اور بیک اپ وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے، کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نے ٹام لیتھم کو ٹیم میں واحد وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن کی چوٹ سے متعلق تازہ اپڈیٹ یہ ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہوگی، جس  کے سبب وہ عالمی کپ 2023 سے بھی باہر رہ سکتے ہیں۔