آئین بچے گا تو ہی ملک بچے گا اور ملک بچے گاتو ہم بچیں گے،آندھرا پردیش کے کڈپامیں منعقد تاریخی اجلاس سے مولانا ارشد مدنی کا خطاب
مولانا ارشد مدنی نے آندھرا پردیش کے کڈپا میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزمیں جوحکومت وقف ترمیمی بل لارہی ہے اور اب یکساں سول کوڈلانے کا نعرہ بلندکررہی ہے وہ اپنے پیروں پر نہیں دوبیساکھیوں پر کھڑی ہے، ان میں سے ایک بیساکھی نتیش کمارنے دے رکھی ہے اوردوسری چندرابابونائیڈونے۔