Bharat Express DD Free Dish

Justice Sanjeev Khanna

پینل نے اپنی رپورٹ 4 مئی کو چیف جسٹس کو پیش کی۔ رپورٹ میں جسٹس ورما کی رہائش گاہ پر نقد رقم کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ جسٹس ورما نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف "سازش" قرار دیاہے۔

سپریم کورٹ کے ایک ایڈوکیٹ نے اٹارنی جنرل آر وینکٹرمنی کو بھیجے گئے خط میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ یوپی کے سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے بھی سپریم کورٹ میں اس معاملے میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے بھی اٹارنی جنرل کو اجازت کے لیے خط بھیجا ہے

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ اتر پردیش میں جو ہو رہا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ روزانہ دیوانی مقدمات کو مجرمانہ مقدمات میں بدلا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر عدالت عظمیٰ نے سخت تبصرہ کرنے کے ساتھ ہی آئندہ اس طرح کے معاملے سامنے آنے پر جرمانہ لگانے کی تنبیہ بھی کی۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ کے موجودہ جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس شیل ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جی ایس سندھوالیا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس انو شیورامن شامل ہیں۔

جسٹس ایچ آر کھنہ نے 1976 میں ایمرجنسی کے دوران حکومت کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ 5 ججوں کی بنچ میں وہ واحد جج تھے، جنہوں نے کہا تھا کہ ہنگامی حالات میں بھی شہریوں کی ذاتی آزادی کے بنیادی حق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔