Bharat Express DD Free Dish

Judicial Proceedings

دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کا ذریعہ انتخابات ہونا چاہیے، نہ کہ افراتفری پھیلانا۔

بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز رقم کی ادائیگی اور عدالتی احکامات کی تعمیل سے متعلق ان کے اب تک کے طریقۂ کار پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے راج پال یادو کو عدالتی حکم پر عمل کرنے کے لیے منگل تک آخری موقع دیا ہے۔ اس معاملے میں بدھ کے روز دوبارہ سماعت ہوگی۔

مقامی عدالت نے مبینہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، نوجوانوں اور بھارت کے فوجیوں کے خلاف قابلِ اعتراض بیانات دیے تھے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے ہنگامہ آرائی اور درخواست گزار کی بدزبانی اور کاغذات اچھالنے کے باوجود  جج صاحبان نے توہین عدالت کی کارروائی سے گریز کیا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پریہ کپور سچدیو سمیت 22 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دونوں فریقین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اس تنازع کو باہمی رضامندی اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ طویل قانونی جنگ سے بچا جا سکے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تمام اہم شواہد پہلے ہی تفتیشی ایجنسی کے پاس موجود ہیں، مزید حراست غیر ضروری۔ راؤز ایونیو کورٹ کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جیوتی مہیشوری نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے ایک ضمانتی کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ضمانت سخت شرائط کے ساتھ دی گئی، جن میں تفتیش میں تعاون، عدالت میں باقاعدہ پیشی، گواہوں یا شواہد سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنا اور ملک چھوڑنے سے قبل اجازت حاصل کرنا شامل ہے۔

وزارت داخلہ نے لیہہ شہر میں 24 ستمبر کو ہوئی پولیس کارروائی کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں چار شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس کو لے کر وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ممبر اسمبلی عباس انصاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں فارنزک رپورٹ کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ اشتعال انگیز آڈیو کلپ کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام فریقین کو جواب داخل کرنے کا موقع دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔