Haldwani Railway Land Dispute Case: ’’قبضہ کرنے والے طے نہیں کریں گے…‘‘ ہلدوانی ریلوے زمین معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم
ہلدوانی کے بن بھولپورہ علاقے میں ریلوے زمین پر مبینہ تجاوزات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ تک مالی امداد اور پی ایم اے وائی کے تحت درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا۔
SIR controversy: ایس آئی آر تنازع میں ممتا بنرجی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا
مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظرثانی مہم کے خلاف ممتا بنرجی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کا عملی حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن سے باضابطہ جواب طلب کیا ہے۔
Intra-Family Property Dispute: خاندانی جائیداد تنازع سے جڑے فوجداری ہتک عزت مقدمے کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کردیا
ہائی کورٹ کے مطابق اگر شکایت میں لگائے گئے تمام الزامات کو من و عن تسلیم بھی کر لیا جائے تب بھی ہتک عزت کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے حالات میں فوجداری کارروائی جاری رکھنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہوگا، چنانچہ شکایت اور اس سے متعلق تمام احکامات کو منسوخ کر دیا گیا۔
Supreme Court bans tree felling: سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگائی، ریاستی حکومت کو جاری کیا نوٹس
درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا کر، سپریم کورٹ نے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کے اپنے پختہ ارادے کا اشارہ دیا ہے۔ اس کیس میں قانونی ٹیم کی قیادت سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اسلم احمد جمال (AOR) کررہے تھے، اور اس میں معروف وکیل اور قانونی کارکن رئیس احمد سمیت دیگر شامل تھے۔
Supreme Court issues strict instructions to UP Police: سپریم کورٹ سے یوپی پولیس کو بڑا جھٹکا، ضمانت منسوخ کرنے کے لیے کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی
سپریم کورٹ کا اہم حکم، چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے واضح کیا کہ مستقبل میں کسی بھی ایف آئی آر میں گرفتاری کے لیے عدالت کی اجازت ضروری ہوگی۔
Supreme Court on Ali Khan Mahmudabad: پروفیسر علی خان محمودآباد کے خلاف ’آپریشن سندور‘ پر بیان کے معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، چارج شیٹ پر مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا
جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوائے مالا باگچی پر مشتمل بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب ہریانہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محمودآباد کے خلاف ایک ایف آئی آر میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی گئی ہے اور دوسری ایف آئی آر میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے وہ ایف آئی آر منسوخ کر دی جس میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی تھی، جبکہ دوسری ایف آئی آر میں مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا۔





